16 نومبر 2017 - 15:41
ایران میں زلزلے سے متاثر افراد کی مدد کے لئے اربعین کے موکب بھی دوڑ پڑے

ایران کے مغربی علاقے میں آئے دردناک زلزلے سے متاثر افراد کی مدد کے لئے اربعین حسینی کے موکب بھی پہنچ گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے مغربی علاقے میں آئے دردناک زلزلے سے متاثر افراد کی مدد کے لئے اربعین حسینی کے موکب بھی پہنچ گئے ہیں۔
مہران سرحد اور کربلا کے راستوں پر لگائے گئے موکب منجملہ ’’موکب حرم امام رضا(ع)‘‘ ’’موکب علویون مازندران‘‘، ’’موکب کریم اہل بیت(ع)‘‘ ’’موکب حضرت ابوالفضل العباس(ع) اور ’’موکب نوکران اہل بیت(ع)‘‘ اپنے پورے کھانے پینے اور رہائش کے سامان کے ساتھ زلزلے سے متاثر افراد کی مدد کے لئے کرمانشاہ پہنچ گئے ہیں۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲